۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
عبد الله ناصر مسئول منطقه جنوب در حزب الله

حوزہ / حزب اللہ لبنان کے رہنما عبداللہ ناصر نے کہا: امریکہ لبنان پر تسلط حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے انتخابات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اس ملک میں اپنی سیاست ٹھوسنا چاہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کے جنوبی خطے میں حزب اللہ لبنان کے رہنما عبداللہ ناصر نے کہا: امریکہ لبنان پر تسلط حاصل کرنے کے لئے پارلیمنٹ کے انتخابات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا: امریکہ لبنان کے آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں اپنی مرضی کے نمائندے لا کر اپنی من پسند حکومت قائم کرنا چاہتا ہے اور اس حکومت سے سازباز کر کے لبنان کی ثروت کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتا ہے لیکن لبنان میں چاہے امریکہ نواز انتخابات میں اکثریت بھی کیوں نہ حاصل کر لیں پھر بھی وہ اپنے مذموم اہداف حاصل نہیں کر پائیں گے۔

انہوں نے مزاحمتی محاذ سے اپیل کی کہ وہ لبنان میں اسرائیلی ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں اور انہیں اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ لبنان بھی ان ممالک میں سے ہو جائے جو اسرائیل سے اپنے روابط معمول پر لا چکے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .